لاہور : عدالت کی جانب سے گلوکار و اداکار علی ظفر کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کیس میں میشا شفیع اور دیگرکو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم جاری کرنے کے بعد میشا شفیع نے صلح کا پیغام دے دیا۔
عدالت نے بلایا تو میشاشفیع کو امن یاد آگیا، میشاشفیع نے علی ظفر کے ساتھ امن کی خواہش ظاہر کردی۔ اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں صلح کےلئےتیارہوں۔
There certainly has been a lot of abuse. And it isn’t healthy at all. I’ve done nothing since speaking up though. Other than defending myself against the weaponization of the defamation laws. Many have tried to mediate. I am all for peace. 🙏🏼
— MEESHA SHAFI (@itsmeeshashafi) March 24, 2021
میشاشفیع کا ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ بہت برا بھلا کہا گیا جو کہ بالکل اچھا نہیں، بہت سے لوگوں نے ثالثی کی کوشش کی، میں صلح کے لئے تیار ہوں۔
گلوکارہ نے علی ظفر کا نام لیے بغیر پیغام میں کہا کہ”آئی ایم آل فار پیس” ہتک عزت کے قانون کے ہتھیار کے خلاف اپنا دفاع کیا۔
مزید پڑھیں : علی ظفر کیس میں میشا شفیع کی پیشی سے متعلق عدالت کا بڑا حکم
Please use this hashtag #AliAndMeeshaPLSreconcile and request Ali and Meesha to forgive eachother.
For the sake of us – Because we love them both❤️
I’ve requested @AzamJamil53 to mediate 🙏@AliZafarsays @itsmeeshashafi #MeeshaShafi #AliZafar pic.twitter.com/LLFohsWzhV— roxana (@roxmiaen) March 24, 2021
ایک صارف نے صلح کے پیغام کے ساتھ علی ظفر اور میشاکو ٹیگ کیا، تاہم علی ظفر نے ٹیگ کئے گئے ٹوئٹ اور میشا کی پیشکش کاجواب نہیں دیا ہے۔ یاد رہے کہ میشا شفیع کو عدالت نے10اپریل کو1لاکھ روپے کے مچلکے سمیت طلب کر رکھا ہے۔