تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ہرجانہ کیس: میشا شفیع تاخیری حربے استعمال کرنے لگیں

لاہور : اداکار و گلوکار علی ظفر ہرجانہ کیس میں میشا شفیع کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کئے جانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں میشا شفیع کیخلاف علی ظفر کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، ملک میں موجود ہونے کے باوجود اداکارہ سیشن عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔

ان کی جانب سے درخواست داٸر کی گٸی کہ جوڑوں کے درد کی وجہ سے وہ عدالت میں جرح کے لیے نہیں آ سکتی، جس پر علی ظفر کے وکیل عمر گل نے میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لینے اور انھیں پیشی کے لیے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی درخواست داٸر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میشا شفیع جان بوجھ کر عدالتی کاررواٸی سے بچنا چاہ رہی ہیں، وہ پہلے بھی جرح مکمل کراٸے بغیر باہر چلی گٸیں تھیں، اب بھی خدشہ ہے کہ وہ ملک سے باہر چلی جاٸیں گی۔میشاعلی ظفر کے وکیل نے مزید کہا کہ میشا شفیع اس بار بھی عدالت میں پیش ہونے کے لیے نہیں آٸیں، بلکہ ایک فلم کے پریمٸیر میں شرکت کے لیے آٸیں جس میں ان کا بھاٸی کام کر رہا ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ میشا شفیع کا شوہر کٸی ماہ پاکستان میں رہا مگر اسے جرح کے لیے عدالت پیش نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ میں یقین دہانی کے باوجود اداکارہ کا شوہر عدالت پیشی کی بجاٸے واپس چلا گیا جبکہ میشا شفیع نے سپریم کورٹ میں حقاٸق چھپا کر ویڈیو لنک سے جرح مکمل کروانے کی درخواست داٸر کی۔

یہ بھی پڑھیں:  علی ظفر ہرجانہ کیس: گلوکارہ میشا شفیع نے اعتراف کرلیا

علی ظفر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پچھلی سماعت میں میشا شفیع نے اٹھارہ اور انیس اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کراٸی مگر آج عدالت میں پیش ہونے کے بجائے نیا عذر تراش لیا، میشا شفیع بار بار عدالت میں پیشی سے بچنے کے لیے عذر تراشتی رہی ہیں۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت حکم دے کہ میشا شفیع جرح مکمل کرواٸے بغیر کینیڈا واپس نہ جاٸے ،عدالت ان کا پاسپورٹ تحویل میں لینے اور پیشی کے لیے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے۔

یاد رہے کہ علی ظفر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم چلائی گئی، جس کی وجہ سے میری ساکھ متاثر ہوئی لہذا میشا شفیع کو سو کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں