site
stats
پاکستان

ملک بھر میں بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری موسم کے احوال میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مشرقی بلوچستان، کشمیر، بالائی پنجاب اور کراچی میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فاٹا، گلگت بلتستان سمیت مختلف پہاڑی مقامات بارش کی توقع ہے جبکہ میرپور خاص، حیدرآباد اور کراچی میں ہفتے سے پیر تک مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار تا منگل بلوچستان کے علاقے ژوب، سبی، نصیر آباد، قلات، مکران میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ اتوار تا بدھ بالائی پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے مالا کنڈ اور ہزار ڈویژن جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

خیبرپختونخواہ میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات

دوسری جانب پی ڈی ایم اے خیبرپختونخواہ نے گزشتہ روز ہونے والی بارش سے متعلق نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق صوبے میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے محکمے کی رپورٹ کے مطابق ہری پور میں 2م بونیر، صوابی، مردان اور مانسہرہ میں بارشوں کے نتیجے میں 1، 1 شخص جاں بحق ہوا جبکہ بارش سے 12 گھر مکمل تباہ اور 14 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top