تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

اے سی سی اے میں ٹاپ کرنے والی زارا نعیم کا طلبا کے نام اہم پیغام

لاہور: پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے امتحان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے والی طالبہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا نعیم نے کہا کہ اے سی سی اے میں ٹاپ کرنے پر خوشی ہے، سوچا نہیں تھا کہ دنیا بھر میں ٹاپ کروں گی، سوچا تھا کہ پاکستان میں یا پھر ریجن میں ٹاپ کرلوں گی لیکن دنیا بھر میں کامیابی حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی زارا نعیم نے کہا کہ اس امتحان کے دوران بھی میرا یہی گول تھا کہ مجھے سیکھنا ہے کہ اس سبجیکٹ میں ہے کیا، میں نمبر کے پیچھے نہیں بھاگتی بلکہ سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں، نمبرز کے بارے میں سوچے بغیر جب آپ محنت کرتے ہیں تو کامیابی آپ کا مقدر بنتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے اے سی سی اے کی فائنینشل رپورٹنگ میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں 2 سال کا عرصہ لگا، اے سی سی اے کی کوئی خاص کلاسز نہیں لیں بس سخت محنت کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کے نام روشن کرنے میں کامیاب رہی۔

زارا نعیم نے اے سی سی اے طلبا کو پیغام دیا کہ آپ پڑھائی پر توجہ دیں، بہت زیادہ محنت کریں، نمبرز کے پیچھے نہیں بھاگیں بلکہ سیکھنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ پڑھائی کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، پڑھائی کے لیے صرف پاس ہونا ضروری نہیں، ہمیں اس سے کچھ سیکھنا بھی ہوتا ہے تاکہ آگے جب آپ کسی شعبے کا انتخاب کریں تو یہ آپ کے کام آئے۔

واضح رہے کہ زارا نعیم کی بے مثال کامیابی پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا بھی کہنا تھا کہ زارا دنیا بھر میں اے سی سی اے کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرکے پاکستان کا فخر بن گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -