تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

7 منٹ ورزش کریں اور موٹاپے سے نجات پائیں

لندن: برطانیہ کی فٹنس ٹرینر نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کرنے والے لوگ 7 منٹ کے اندر اپنے جسم کو سپر فٹ بناکر مٹاپے سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لوسی وندم ریڈ نامی خاتون پہلے خود مٹاپے کا شکار تھیں جس کی وجہ سے اُن کو اسکول اور کالج میں ساتھیوں کی جانب سے تضحیک کا سامنا بھی کرنا پڑا مگر انہوں نے فٹنس پر کام شروع کیا اور وہ مٹاپے سے نجات حاصل کرچکی ہیں۔

لوسی ویندم خود اب باقاعدہ فٹنس ٹرینر کی حیثیت سے لوگوں کو مشورے دیتی ہیں جبکہ انہوں نے اضافی وزن سے نجات پانے یا فٹ رہنے سے متعلق اب تک 7 کتابیں بھی تحریر کیں۔

انہوں نے اپنی ساتویں کتاب میں ’7 منٹ باڈی پلان‘ کے نام سے ایک مضمون شامل کیا جس میں ورزش کے ایسے آسان طریقے بتائے گئے جن پر عمل کر کے ہر شخص مختصر وقت میں باآسانی مٹاپے سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔

لوسی ویندم نے اپنی کتاب میں جو 7 ورزشیں لکھیں وہ ایک ایک منٹ کے لیے کرنی ہیں، ٹرینر کا دعویٰ ہے کہ اگر اُن پر مکمل عمل کرلیا جائے تو ایک ہفتے میں پیٹ کی اضافی چربی میں نمایاں کمی ہوگی۔

تیس سیکنڈ تک دوڑ کر خود کو وارم اپ کریں

کرسی پر اس انداز سے بیٹھیں کہ کمر بالکل سیدھی اور کاندھے پیچھے کی طرف جھکے ہوئے ہوں جبکہ ناف ریڑھ کی ہڈی کی طرف کھنچتی محسوس ہو، اور پھر کاندھوں کا توازن ایک جیسا رکھتے ہوئے دونوں  ہاتھوں سے ہوا میں مکے ماریں۔

دس مکے چلانے کے بعد اپنے بازوؤں کو اس حرکت دیں گویا آپ دوڑ رہے ہیں، یہ عمل 10 بار کریں اور پھر ایک منٹ تک ہوا میں مکے چلاتے رہیں۔

اگلے منٹ میں اسی پوزیشن پر بیٹھے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں سر کے پیچھے رکھیں اور سینے سے اوپر جسم کو اِدھر اُدھر گھمانا شروع کر دیں، یہ عمل کرتے وقت کہنیاں کاندھوں کے برابر ہونا چاہیں، جسم کو اس انداز سے گھمانا (راؤنڈ کرنا) ہے یہ اس کا کمر پر زور پڑے۔ یہ ورزش بھی ایک منٹ تک کریں۔

تیسرے منٹ میں اسی پوزیشن میں بیٹھے ہوئے اپنے دونوں بازو کاندھے کے لیول پر سامنے کی طرف ایسے اٹھائیں کہ ہتھیلیاں نیچے کی طرف ہونی چاہئیں، اب اپنے بازوﺅں کو دائرے کی شکل میں پیچھے کی طرف لائیں اور پھر آگے لے جائیں، پیچھے آتے ہوئے بازوں سینے کے لیول تک نیچے آنا ضروری ہیں۔

چوتھے منٹ میں ایک ٹانگ اٹھا کر پھر مکے چلائیں، جب بائیں بازو سے مکا ماریں تو دائیں ٹانگ اور جب دائیں بازو سے مکا ماریں تو بائیں ٹانگ اوپر اٹھائیں، یہ ورزش 60 سیکنڈ تک کرنا ہے۔

پانچویں منٹ میں ہاتھوں کی انگلیوں کو واپس اپنے سر کے پیچھے ٹکائیں اور جسم کو دونوں طرف سے گھما کر باری باری کہنی کو ٹانگ کے گھٹنے سے لگائیں، اس ورزش کے دوران جب بائیں کہنی نیچے آئے تو دائیں ٹانگ اوپر اٹھا کر گھٹنے کو اس کے ساتھ لگائیں اور جب دائیں کہنی نیچے آئے تو بائیں ٹانگ کے گھنٹے کو اوپر اٹھا کر اس کے ساتھ لگائیں،گھٹنوں کے ساتھ کہنیاں لگا کر  ایک سیکنڈ کا وقفہ دیں اور پھر دوبارہ اپنی پوزیشن میں چلے جائیں۔

چھٹے منٹ میں دونوں بازو سامنے کی طرف ایسے پھیلائیں کہ دونوں ہتھیلیوں کا رخ ایک دوسرے کی طرف ہونا چاہیے۔ اب بازوﺅں کو کھول کر سینے کی سٹریچنگ کریں، اس عمل کو ایک منٹ تک دہرائیں۔

ساتویں منٹ میں ایک بازو سے سامنے کی طرف آہستہ ہوا میں مکا ماریں پھر دوسرے بازو کو پیچھے کی طرف لے جائیں، اب اس بازو کو آگے لے جائیں اور سامنے کی طرف موجود بازو کو پیچھے لے آئیں۔

فٹنس ٹرینر کا کہنا ہے کہ 7منٹ کے لیے یہ ورزش صرف ایک ہفتے کریں گے تو فرق آپ کے سامنے ہوگا۔

Comments

- Advertisement -