تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

‘جلسے کی اجازت نہیں، سہولیات دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی’

لاہور : صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی نے جلسہ کرنے پر پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع تاریخی مقام مینار پاکستان پر اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کی جانب سے 13 دسمبر کو جلسے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے متعلق صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران جلسہ کرنے پر پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی منظوری دی گئی۔

محکمہ داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کرونا کے باعث کسی صورت جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، جو غلطی کرے گا ان کے خلاف مقدمات درج ہوں گے اور گرفتاریاں بھی ہوں گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے منٹس آف میٹنگ تیار کرکے وزیراعظم آفس بھجوا دئیے ہیں۔

راجہ بشارت نے کہا کہ جلسے کی اجازت نہیں، قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی اور اگر کسی نے جلسے کے شرکا کو سہولیات فراہم کیں تو اس کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -