ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

نئے ایرانی سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے عبوری قیادت کونسل کا اہم اجلاس

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : نئے سپریم لیڈر کے انتخاب پر غور ایران میں عبوری قیادت کی کونسل کا چوتھا اجلاس ہوا ، جس میں اسمبلی ماہرین کا اجلاس بلانے پر بھی غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب اور ملک کی موجودہ صورتحال پر غور کے لیے عبوری قیادت کی کونسل کا چوتھا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں امریکی و اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خلاف حکمتِ عملی اور مستقبل کی قیادت کے حوالے سے اہم فیصلے زیرِ غور آئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اجلاس کی صدارت صدر مسعود پزشکیان نے کی، اجلاس میں ملک کی اعلیٰ ترین شخصیات نے شرکت کی، جن میں چیف جسٹس غلام حسین محسنی اور گارڈین کونسل کے رکن آیت اللہ علی رضا عارفی شامل تھے۔

اجلاس میں اسمبلی ماہرین کا اجلاس بلانے پر بھی غور کیا گیا، جس کا کام نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے آئین کے مطابق یہ اسمبلی ہی نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کی ذمہ دار ہے۔ موجودہ حالات کے پیشِ نظر اس اسمبلی کا اجلاس بلانا انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

قیادت کے انتخاب کے علاوہ اجلاس میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جاری فوجی کارروائیوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

کونسل نے دشمن کی جارحیت کے خلاف ایران کے ممکنہ ردعمل اور دفاعی حکمتِ عملی کا جائزہ لیا تاکہ ملک کے استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں