تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری، ن لیگ اور جے یو آئی کا قرارداد کی حمایت کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت کی سخت مخالف جے یو آئی (ف) اور مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، مشترکہ اجلاس میں دونوں جماعتوں کے اراکین نے طویل غور وفکر کے بعد آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اہم ترین اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ او رجے یو آئی فرانسیسی سفیر سے متعلق قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی مجوزہ قرارداد کی حمایت کرینگی ساتھ ہی اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس سے قبل شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خواجہ سعدرفیق سمیت دیگر اراکین شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے متعلق اہم فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب ہونے پر بیشتر لیگی اراکین غیر حاضر رہے، شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قومی اسمبلی کے ہنگامی اجلاس پرحکمت عملی طے کی گئی اور اجلاس میں فرانسیسی سفیر ک وملک بدرکرنے کے حوالے سےقراراد پرغور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نون لیگی رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کے قومی اجلاس میں شریک نہ ہونے کے موقف پر بھی مشاورت کی، بیشتر لیگی اراکین نے پیپلز پارٹی کے فیصلے کو بہتر قراردیا اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہ جانے کا مشورہ دیا۔

Comments

- Advertisement -