تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا فوکس ملکی مفاد نہیں بلکہ شریف خاندان کے مقدمات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے، ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمنٹ میں ترجمانوں کا اجلاس ہوا، پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کے بیانیہ سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، نواز شریف کو وطن واپس لانے سے متعلق حکومتی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

قومی اسمبلی میں ایف اے ٹی ایف قوانین منظوری سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان کو ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کو موثر طور پر اجاگر کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی معیشت  درست راہ پر گامزن ہے، وزیراعظم 

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدالتوں کو مطلوب افراد کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے، مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی صحت پر سیاست کی، نواز شریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائے جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ معیشت سے متعلق فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں اب پوری توجہ بہتر معاشی اشاریوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے پر ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت،ماشااللہ درست راہ پر گامزن ہے، جولائی2019 میں613 ملین ڈالر خسارہ ہوا، جون2020 میں 100 ملین ڈالرخسارے کے بعد صورتحال سنبھل گئی۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔