اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

آرمی چیف سے ملاقات؛ شاہدخاقان عباسی نے بھی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہدخاقان عباسی نےآرمی چیف سےون آن ون ملاقات کی تردید کردی۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کسی ن لیگی رہنما کی آرمی چیف سےون آن ون ملاقات نہیں ہوئی تاہم شہبازشریف کی آرمی چیف سےملاقات میں تمام پارلیمانی لیڈرز موجود تھے۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ مجھ سمیت ن لیگ کے کسی رکن کی آرمی چیف سےعلیحدہ کوئی ملاقات نہیں ہوئی، مریم نواز سے اتفاق کرتا ہوں پارلیمنٹ کےمعاملات وہاں ہی حل ہونے چاہیئں۔

- Advertisement -

قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے کسی نمائندے نےآرمی چیف سے ملاقات نہیں کی،تمام فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا شہبازشریف اورخواجہ آصف نوازشریف کےنمائندے نہیں؟کیا عسکری قیادت سےڈنر نواز شریف کی اجازت سے ہوا، جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ ڈنرہوایانہیں مجھےاس کاکوئی علم نہیں،سننےمیں آیاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں