The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم سے پاک چین فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم سےپاک چین فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں عمران خان نے چینی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر کی سربراہی میں سرمایہ کاروں کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔وفدمیں معروف چینی کمپنیوں کےحکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سےوفدکاپر تپاک استقبال کیا گیا،ملاقات میں سرمایہ کاری اورکاروباری مواقعوں پرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے پاک چین دوستی اورمضبوط تعلقات پربھی اظہارخیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنیوں کا اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کا عندیہ

اس موقع پروزیراعظم کا چینی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ سرمایہ کاری کی اہم مثال ہے۔

واضح رہے کہ کھلونوں اورالیکٹرانکس مصنوعات بنانے والی چینی کمپنی نے پاکستان میں اپنی صنعتیں منتقل کرنے کا پلان بنایا ہے، یہ کمپنیاں پاکستان میں دس کروڑ ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔

پاکستان میں سستی لاگت سے مصنوعات تیار کرکے نا صرف مقامی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا بلکہ ان مصنوعات کو برآمد بھی کیاجائے گا، اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں چین کے مقابلے میں ورکرزکی اجرت کئی گنا کم ہے، اس لیے چینی کمپنیاں پاکستان میں صنعتوں کو جدید ٹیکناکوجی کے ساتھ منتقل کرناچاہتی ہیں۔

اس کے علاوہ حال ہی میں ٹائر بنانے والی کمپنی نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں