تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

میگا کرپشن کیس، عدالت نے مشتاق رئیسانی اور خالد لانگو کو سزا سنادی

کوئٹہ کی احتساب عدالت نے بلوچستان کے مشہور زمانہ بلوچستان میگا کرپشن کیس میں سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور سابق مشیر خزانہ کو سزائیں سنادیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز منظور احمد کے مطابق احتساب عدالت نے منگل 25 مئی کو میگا کرپشن کیس کا فیصلہ سنایا، جس میں  نامزد سابق حکومتی شخصیات کو سزا سنائی گئی۔

احتساب عدالت نے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو دس سال قید کی سزا سناتے ہوئے تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا جبکہ سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو 26 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

کیس میں نامزد سابق سیکریٹریز لوکل گورنمنٹ فیصل جمال، حافظ عبدالباسط کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کردیا گیا۔ عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان پر سزاؤں کا اطلاق گرفتاری کے وقت سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: مشتاق رئیسانی کی کراچی میں ایک ارب کی جائیداد کا انکشاف

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے بلوچستان کے سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو 6 مئی 2016 کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا، جس کے بعد اُن کے گھر پر چھاپہ مار کر 64 کروڑ روپے سے زائد نقد رقم اور زیورات بھی برآمد کیے تھے۔

نیب کی جانب سے 2016 میں ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا، ملزم مشتاق رئیسانی پر الزام تھا کہ انہوں نے ملی بھگت سے 2 ارب 24 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی۔ کیس میں گرفتار ہونے والے ٹھیکیدار سہیل مجید اور بھائی نے پلی بارگین کے بعد رہائی حاصل کی تھی۔

Comments

- Advertisement -