لندن: برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل کی دوست نے ان کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔
غیرملکی خبررساں اددارے کی رپورٹ کے مطابق میگھن کی ایک پرانی دوست نے میگھن کے عزائم بتا دیے، انہوں نے بتایا کہ میگھن ہمیشہ ڈیانا جیسی بننا چاہتی تھی، اِس وقت میگھن مارکل کی زندگی بھی اُسی مقام پر ہے جہاں لیڈی ڈیانا کی برطانوی شاہی خاندان سے علیحدہ ہونےکے بعد تھی۔
میگھن کی دوست نے کہا کہ فرق یہ کہ میگھن شہزادہ ہیری کی اہلیہ ہونے کے باوجود شاہی ذمہ داریوں سے علیحدہ اور ڈیانا شہزادہ چارلس کی طلاق ہونے کے بعد بھی تمام تر زمے داریاں بخوبی نبھاتی رہی تھیں۔
مزید پڑھیں: کیا شاہی خاندان میگھن مرکل کے خلاف کوئی سازش کر رہا تھا؟
میگھن کی دوست نے شہزادے ہیری کونصیحت کہ میگھن تو اپنا کردار بخوبی نبھائیں گی، لیکن ہیری میگھن کے ساتھ محتاط رہیں۔
دوسری جانب شہزادی ڈیانا کا مجسمہ ان کی رہائش گاہ کنسگٹن پیلس میں نصب کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، آئندہ برس جولائی میں ڈیانا کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر مجسمہ نصب کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اپنی والدہ کے مثبت کردار کو اجاگر کرنے کے لیے لیڈی ڈیانا کی یاد میں مجسمہ تعمیر کروانے کے احکامات 2017 میں دونوں برطانوی شہزادوں نے دئیے تھے۔
خیال رہے کہ ڈیانا اور دودی الفائد اپنے ڈرائیور سمیت اکتیس اگست 1997, میں پیرس انڈر بائی پاس میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔