تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

برطانیہ، شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

لندن: برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی، پرنس ہیری بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا صحت مند ہے اور اس کا وزن 7 پونڈ ہے۔

شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں یہ بتاتے ہوئے کہ میگھن مرکل نے آج صبح بیٹے کو جنم دیا ہے۔

ہیری کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے یہ لمحہ حیران کن ہے جسے میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا ہے، اہلیہ میگھن مرکل بھی خیریت سے ہیں۔

رائل فیملی کی جانب سے بھی شہزادہ ہیری کے بیٹے کی ولادت کی تصدیق کردی گئی ہے اور میگھن مرکل کی والدہ کو بھی اس کی مبارک باد دی گئی ہے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن کے نومولود بیٹے کا نام رائل فیملی کی جانب سے آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

شہزادہ ہیری کے نومولود بیٹے تخت شاہی کے ساتویں امیدوار ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ نومولود کو شاہی اعزاز سے نوازا جائے گا یا شاہی حیثٰت سے محروم کردیا جائے گا جیسا کہ شاہی خاندان کے تین ارکان کو پسند کی شادی کی وجہ سے شاہی حیثیت ترک کرنا پڑی تھی۔

مزید پڑھیں: کیا شہزادہ ہیری اور مرکل کے نومولود کا نام ’الیگرا‘ رکھا جائے گا؟

واضح رہے کہ 34 سالہ شہزادہ ہیری کی شادی 37 سالہ سابق امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے گزشتہ سال مئی انجام پائی تھی، جسے لاکھوں کی تعداد میں مداحوں نے دیکھا تھا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے یہاں آنے والے نئے مہمان کا اٹالین نام ’الیگرا‘ رکھا جائے گا کیونکہ آنجہانی لیڈی ڈیانا کو اٹالین نام بہت پسند تھا۔

اس علاوہ دیگر ناموں میں ڈیانا، البرٹ، وکٹوریا، گریس، آرتھر اور الزبتھ شامل ہیں لیکن رپورٹ کے مطابق الیگرا وہ نام ہے جسے رائل فیملی کی جانب سے منتخب کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -