تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکا صدارتی انتخابات، میگھن مارکل نے شاہی خاندان کی روایت توڑ دی

شاہی خاندان سے علیحدہ ہونے والی میگھن مارکل نے امریکی انتخابات میں حصہ ڈال کر شاہی خاندان کی روایت کو توڑ دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل وہ پہلی شاہی خاندان کی فرد بن گئیں جنہوں نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کیا۔

میگھن مارکل نے آج انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیا۔

رپورٹ کے مطابق میگھن نے پوسٹل کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا اور اب وہ گھر پر بیٹھ کر انتخابی نتائج کا انتظار کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی صدارتی الیکشن: کرونا سے مرنے والا امیدوار بھی کامیاب

واضح رہے کہ شاہی خاندان کے سابق شہزادے پرنس ہیری نے پہلے ہی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اپنے خاندان کی روایت کو کسی صورت نہیں توڑیں گے۔

پرنس ہیری کے انکار کے باوجود میگھن کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے شوہر کی مثال دیتی ہوں جیسے وہ انتخابات میں ووٹ نہیں ڈالیں گے کیونکہ اُن کی سوچ بہت دلچسپ ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ووٹ ضروری نہیں ہے‘۔

Comments

- Advertisement -