تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

شاہی خاندان کی بہوؤں کے اختلافات، برطانوی صحافی کا اہم انکشاف

لندن : برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل سے متعلق خبر دینے والی برطانوی صحافی آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میگھن مارکل نے کیٹ مڈلٹن کو رونے پر مجبور کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں امریکی ٹی وی چینل کی معروف میزبان اوپرا ونفرے انٹرویو کے دوران تہلکہ خیز  انکشافات کرنے والی میگھن مارکل نے کیٹ مڈلٹن پر الزام عائد کیا تھا کہ ماضی میں کیٹ مڈلٹن نے اُنہیں رُلایا تھا اور اُن کے ساتھ نسل پرستی اور تعصبانہ رویہ اختیار کیا تھا۔

اس حوالے سے برطانوی صحافی کیملا ٹومینی میگھن مارکل کے بیان کی تردید کرتے ہوئے اپنے دعوے پر اب بھی قائم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میگھن مارکل نے کیٹ مڈلٹن کو رونے پر مجبور کر دیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سال2018 میں اپنی رپورٹ میں دونوں شاہی خاندان کی بہوؤں کے درمیان تناؤ کو منظر عام پر لانے والی صحافی کا برطانوی میڈیا کو دیئے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہنا ہے کہ وہ آج تک اپنی اس خبر پر قائم ہیں۔

برطانوی صحافی کیملا ٹومینی کا کہنا تھا کہ میگھن مارکل کی جانب سے اپنی شادی کے دوران کیٹ مڈلٹن کو رُلایا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان کی تبصرہ نگار اور صحافی کیملا ٹومینی کی جانب سے میگھن مارکل کے انٹرویو کے رد عمل میں دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ2018 میں جب انہوں نے دعویٰ کیا کہ شاہی بہوؤں میں اختلافات کی جو خبر شائع کی تھی، اس خبر کے ذرائع شاہی خاندان اور محل کی قریبی اور اہم شخصیات تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ2018 میں وہ بھی اس خبر کے سننے کے بعد تذبذب کا شکار تھیں کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے مگر اُن کے ذرائع بہت مستند تھے اسی بنیاد پر انہوں نے شاہی بہوؤں میں جاری سرد جنگ کی خبر کو شائع کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -