تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’’شاہی محل گھٹن زدہ، بولنے پر خاموش کروایا گیا‘‘

لندن: برطانوی شاہی خاندان کے سینئر رکن اور ملکہ البزتھ کے پوتے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی محل کے اندر گھٹن سی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل نے انکشاف کیا ہے کہ بکنگھم پیلس میں کس طرح ان کی آواز کو دبایا گیا۔

ایک امریکی میڈیا ادارے فارچون سے اپنی رہائش گاہ مونٹی سیٹو سانتا باربرا سے گفتگو کرتے ہوئے میگھن کا کہنا تھا کہ جب ان کی شہزادہ ہیری سے 2018 میں شادی ہوئی تو انھیں محل میں قصداً خاموش کروادیا گیا.

میگھن مرکل کے مطابق وہ سمجھتی ہیں کہ ان کا مختلف معاملات پر بولنا کتنا اہم تھا لیکن انھیں اس کی اجازت نہ تھی۔
میگھن نے انٹرویو کے دوران لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی آواز ضرور اٹھایا کریں، حالانکہ شاہی خاندان کے فرد کی حیثیت سے وہ خود ایسا نہ کرسکیں۔

فارچون کی ایسوسی ایٹ ایڈیٹر ایما ہنکلف کے ایک سوال پر میگھن نے کہا کہ آپ کی آواز اور گفتگو اہم ہوتی ہے اور اس کا احساس اس وقت زیادہ ہوتا ہے جب آپ اس کا استعمال نہ کرسکیں۔

Comments

- Advertisement -