The news is by your side.

میگھن مارکل نے محمد بن سلمان کے دیے گئے جھمکے پہن لیے

برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بطور تحفہ دیے گئے جھمکے پہن لیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصنف ویلنٹائن لو نے اپنی ایک کتاب میں بکنگھم پیلس کے اندر میگھن مارکل پر بدمعاشی کے الزامات کے بارے میں لکھا ہے۔

کتاب میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ میگھن مارکل نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے دیے گئے جھمکے پہنے تھے۔

جھمکے سعودی شہزادے کی جانب سے شادی کا تحفہ تھے۔

میگھن مارکل کے دوسری بار جھمکے پہننے پر ایک معاون نے ان کے شوہر ہیری کو بتایا جس پر وہ حیرت زدہ رہ گئے کہ لوگ یہ بھی جانتے ہیں کہ جھمکے کس نے دیے؟

Comments

یہ بھی پڑھیں