تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

میگھن مارکل سیاسی میدان میں‌ انٹری کے لیے تیار؟

نیویارک: برطانیہ کے شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والی میگھن مارکل کے بارے میں اطلاعات سامنے آئیں ہیں کہ وہ اداکاری کے بعد اب سیاسی میدان میں بھی قدم رکھنے جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ میگھن مارکل اور ہیری سے متعلق گزشتہ برس اہم پیش گوئیاں کی گئیں جس میں سیاست میں شمولیت بھی شامل تھی۔ اس سے قبل  میگھن کے حوالے سے یہ پیش گوئی بھی کی گئی تھی کہ وہ شوبز انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھ لیں گی، جو سچ ثابت ہوچکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل نے کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم سے نجی ملاقات کی جس کو ویسے تو خفیہ رکھا گیا تھا مگر اب اس کی تفصیلات منظر عام پر آنا شروع ہوگئیں ہیں۔

میگھن مارکل کی خاموشی کے بعد اب قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ شاید اب وہ سیاست میں آنے کی تیاری کررہی ہیں۔

اس بات کو تقویت اُس وقت بھی ملی جب معروف ڈیموکریٹک اسٹریٹیجک مائیک ٹرجیلو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میگھن اور ہیری کی سیاسی مستقبل کے حوالے سے بات کی۔

مائیک ٹرجیلو  کا کہنا تھا کہ میگھن اپنی پوری طاقت کے ساتھ امریکی سیاست میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہیں جس کے لیے انہوں نے کام تیزی سے شروع کردیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ میگھن سیاسی میدان میں آنے کے لیے وہ سب کچھ کر رہی ہیں جو وہ کر سکتی ہیں، وہ جانتی ہیں کہ ایک بار اگر انہیں سیاست میں پوزیشن مل جاتی ہے تو پھر اُن کا مستقبل روشن ہوگا اور انہیں آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

Comments

- Advertisement -