بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

’میری زندگی ہے تو‘ کی اداکارہ مہر جعفری کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ میں ڈاکٹر فلک کا کردار نبھانے والی اداکارہ مہر جعفری کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہر جعفری نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے کریم کلر کا لباس زیب تن کیا اور شال بھی اوڑھ رکھی ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’لال گلاب‘ کی ایموجی بنائی۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meher Jaffri (@meherjaffri)

مہر جعفری پاکستانی فلمساز اور اداکارہ ہیں جنہوں نے کیریئر کا آغاز ٹھیٹر سے کیا، وہ کینیڈین، پاکستانی فلبرائٹ اسکالر شپ ہولڈر ہیں۔

انہوں نے متعدد فلموں اور ویڈیوز کی ہدایت کاری کی ہے، وہ کیمرے کے پیچھے بطور پروڈیوسر یا ڈائریکٹر کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں، ان دنوں مہر جعفری، ہانیہ عامر اسٹارر ’میری زندگی ہے تو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

مہر جعفری اداکارہ عینی جعفری کی بہن ہیں، عینی جعفری شادی کے بعد شوہر اور بیٹے کے ساتھ بیرون ملک مقیم ہیں اور شوبز انڈسٹری سے انہوں نے وقفہ لے لیا ہے۔

ڈاکٹر فلک، سینئر پاکستانی اداکارہ عذرا محی الدین کی بھانجی بھی ہیں جو ضیا محی الدین کی اہلیہ ہیں۔ عذرا، عینی اور مہر دونوں کی خالہ ہیں اور اکثر ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں