تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا کو والدہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

سری نگر : مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا کو والدہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ، التجا مفتی نے کہا مقبوضہ کشمیر کے لوگوؔں کیساتھ شیطانی سلوک بند کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے 46روز بعد کام شروع کردیا، اکاؤنٹ ان کی صاحبزادی التجا آپریٹ کررہی ہیں۔

التجا مفتی نے ٹویٹ میں کہا مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کیساتھ شیطانی سلوک بند کیا جائے، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی بھی خواہشات اور خواب ہیں ، کشمیریوں کے خلاف نفرت،تفریق آمیز نظریے کو ختم ہونا چاہیے۔

محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا نے ٹوئٹر پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے کشمیریوں کی تصاویر بھی شئیر کیں۔

خیال رہے محبوبہ مفتی بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیث ختم کرنے کے اقدام کے بعد 5اگست سے زیر حراست ہیں، اور انہیں ٹوئٹر اکاؤنٹس تک رسائی نہیں۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی سپریم کورٹ نے گرفتار سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی کو والدہ سے ملاقات کی اجازت دی تھی ، التجامفتی نے والدہ سے ملنے کے لئے درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں : محبوبہ مفتی کی بیٹی کو والدہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی

اس سے قبل التجا مفتی کا کہنا تھا میری والدہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی ہیں، مودی سرکارسے پوچھتی ہوں کہ ان سے دہشت گردوں جیسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں 47 روز گزرنے کے بعد بھی مسلسل کرفیو جاری ہے ، بچوں کا دودھ اور جان بچانے والی ادویات سمیت کھانے پینے کی اشیا ختم ہونے سے بحران سنگین ہوگیا ہے جبکہ نیٹ موبائل، انٹرنیٹ سروس اورٹی وی نشریات بھی بدستوربند ہیں۔

Comments

- Advertisement -