ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے صاحبزادے سجاد انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے صاحبزادے سجاد مہدی رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ریٹائرڈ ڈی ایس پی سجاد مہدی کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سجاد مہدی کو دل کی تکلیف پر فوری اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مرحوم سجاد مہدی نے محکمہ پولیس میں طویل عرصے تک خدمات انجام دیں۔

یہ پڑھیں: شہنشاہِ غزل مہدی حسن کا تذکرہ

سجاد مہدی ڈی ایس پی کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے، ان کی نماز جنازہ کل بروز منگل پی آئی اے کالونی میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مہدی حسن جنوبی ایشیا اور اس سے باہر اپنی لازوال غزلوں کے لیے جانے جاتے ہیں، وہ 2012 میں انتقال کرگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں