The news is by your side.

Advertisement

پاکستان مخالف بھارتی سازش بے نقاب کرنے والے مہدی شاہ کی فیملی کی آرمی چیف سے تحفظ فراہم کرنے درخواست

اسلام آباد : پاکستان مخالف بھارتی سازش بے نقاب کرنے والے مہدی شاہ کی والدہ اور بہن نے آرمی چیف سے درخواست کی کہ مہدی شاہ رضوی اورفیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مخالف بھارتی سازش بے نقاب کرنے والے مہدی شاہ کے رشتے داروں نے نیوزکانفرنس کی ، مہدی شاہ نےاعتراف کیا تھا بھارت سے پیسے لیکرپاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا۔

مہدی شاہ کے رشتے دار محمدشریف خان نے کہا کہ جو ڈس انفولیب رپورٹ شائع ہوئی اسکےبعدمہدی شاہ جھانسےمیں آگئے، مہدی شاہ کی جان کو خطرہ  ہے، مختلف طاقتوں کے جی بی میں اثرات سامنے آنا شروع ہوئے اور بھارت کیلئے کام کرنیوالےجی بی کےعوام تک پہنچنےکی کوشش کرتے ہیں۔

وقت آنےپرثبوت عالمی اورملکی اداروں کےسامنےپیش کرنےکوتیارہیں

،محمد شریف خان نے بتایا کہ بھارتی عناصر جی بی کےعوام،سیاسی رہنماؤں،طالبعلموں سے رابطہ کرتےہیں، ڈس انفولیب رپورٹ کےعلاوہ دیگر20 پردہ نشینوں کے ثبوت موجود تھے، وقت آنے پرثبوت عالمی اورملکی اداروں کےسامنے پیش کرنے کو تیار ہیں۔

رشتے دار مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ راایجنٹ اورانڈیاکےسہولت کارجی بی کےعوام کوگمراہ کرنا چاہتے ہیں، ہم پروپاکستانی نظریے پریقین رکھتے ہیں، سجاد راجا نے لندن سے مجھے اسپانسر لیٹر بھجوایا بھیجا اور یواین کادعوت نامہ بھی بھجوایا، سجاد راجا نے مجھے کہا کہ تمام اخراجات ہم اداکریں گے۔

عالمی ادارےبھارت کی جی بی میں مداخلت کانوٹس لیں

شریف خان نے کہا سجادراجانےیواین اومیں جھوٹاپروپیگنڈاکیاجسکی مذمت کرتےہیں ، انھوں نے جی بی کے شہید وطن اورقوم پرست کے نام پر پروپیگنڈا کیا، عالمی ادارے بھارت کی جی بی میں مداخلت کا نوٹس لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جی بی کے مسائل کےحل کیلئے آرمی چیف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، جی بی کےعوام کا مطالبہ ہے بیرون تسلط سے نجات دلائی جائے، جی بی کیلئےسیاسی، معاشی اور علاقی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

عباس ایڈووکیٹ نے کہا ای یوڈس انفولیب رپورٹ میں بھارتی کی مداخلت سامنے آئی، بھارت اپنے مذموم مقاصد کیلئے جی بی میں پیسوں کا استعمال کرتا ہے ، نظریہ الحاق پاکستان کیخلاف ایک ٹولہ جی بی میں موجود ہے ، بھارت سے منسلک ٹولہ پاک آرمی کیخلاف بھی نعرے لگاتا ہے، نظریہ الحاق پاکستان سے  انحراف ٹولے کیخلاف کاروائی کی جائے۔

شرپسند عناصر نے مہدی شاہ کودباؤ میں لیکر پاکستان مخالف بیان لئے، طیبہ رضوی

حیدر شاہ رضوی کی صاحبزادی طیبہ رضوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا میرےوالدحیدر شاہ رضوی نےپوری زندگی جدوجہد کی اور جی بی کے حقوق کی بات کی ، میرے والد شہید حیدر شاہ رضوی محب وطن پاکستانی تھے۔

طیبہ رضوی کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر نے مہدی شاہ سے رابطہ کرکے ڈرانےکی کوشش کی ، شرپسند عناصر نے مہدی شاہ کو دباؤ میں لیکر پاکستان مخالف بیان لئے، میرے والد نے بھارت کےحوالےسےدل میں نرم گوشہ اختیارنہیں کیا اور میرے بھائی نے اپنے بیان میں محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت پیش کیا۔

انھوں نے بتایا کہ شرپسندعناصرنےمہدی شاہ سے رابطہ کرکے ورغلانے اور پاکستان کیخلاف بیانات لینے کی کوششیں بھی کیں، میرے بھائی سے کافی بار پیسوں کی بات کی کہ فیملی کوسپورٹ کریں گے۔

طیبہ رضوی کا کہنا تھا کہ میرے بھائی نے شریف کاکڑ کو بھی بتایا وہ اس طرح کی بات کررہے ہیں، بھارتی لابی ،شرپسندعناصر کے رابطے کو سب کے سامنے بے نقاب کیا، سب سےدرخواست کرتی ہوں ایسےشرپسندوں کے ہتھکنڈوں میں نہ آئیں، پاک فوج میرے بھائی مہدی شاہ رضوی ،فیملی کوتحفظ فراہم دے۔

بھارتی کٹھ پتلیاں کیسےگلگت کےنوجوانوں کو برین واش کرتے ہیں ،آڈیو کالزسامنے آگئی

بھارتی کٹھ پتلیاں کیسےگلگت کےنوجوانوں کو برین واش کرتے ہیں ،آڈیو کالزسامنے آگئی ، کالز میں بھارتی عناصر نوجوانوں کو دو قومی نظریے کیخلاف ورغلانے کی کوشش کرتے ہیں اور گلگت کے عوام کو گمراہ کرکے فرقہ وارانہ جذبات کوبھڑکاتے ہیں۔

فخرہے اپنےبیٹے پر کہ اس نےملک کی دھرتی سے پیار کا حق ادا کیا، والدہ

والدہ مہدی شاہ نے کہا کوروناکےباعث ملک دشمن عناصرنےفائدہ اٹھایا، میں نےمہدی شاہ کوپڑھنےکیلئےباہربھیجا، نہیں معلوم تھاملک دشمن عناصراتنےسرگرم تھے، خداکاشکرہےمہدی شاہ نےدشمن کےعزائم کوبےنقاب کردیا۔

والدہ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتےہیں پاکستان کونہ ماننےوالاہمارادشمن ہے، فخرہے اپنےبیٹے پر کہ اس نےملک کی دھرتی سے پیار کا حق ادا کیا، آرمی چیف سے درخواست ہے فیملی کو سپورٹ کیا جائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں