بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

‘محمود اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن جمعرات کو جاری ہوگا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن جمعرات کو جاری ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا بطور لیڈر آف دی اپوزیشن نوٹیفکیشن آئندہ جمعرات کو جاری کر دیا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر نے اس پیشرفت کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا، "دیر ہی سہی، لیکن یہ ایک اچھی پیشرفت ہے کہ اپوزیشن کو اس کا آئینی حق مل رہا ہے۔”

صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال "کیا پیپلز پارٹی کا اپوزیشن لیڈر آ سکتا ہے؟” کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ رولز اور پارلیمانی روایات کے مطابق اپوزیشن لیڈر کا حق صرف ان کا ہے جو اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا "پیپلز پارٹی اس وقت اپوزیشن بینچوں پر نہیں ہے، اس لیے ان کا اپوزیشن لیڈر کے لیے دعویٰ بلاجواز ہے، رولز کے مطابق جو جماعتیں حزبِ اختلاف میں شامل ہیں، لیڈر آف دی اپوزیشن انہی میں سے منتخب ہوتا ہے۔”

مزید پڑھیں : وفاقی حکومت نے محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کی اسپیکر کو اجازت دیدی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں