تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نئے اور پرانے اداکاروں میں بہت فرق ہے، محمود اسلم

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ پرانے اور نئے اداکاروں میں بہت فرق ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے محمود اسلم کا کہنا تھا کہ ’نئے اور پرانے اداکاروں میں بہت فرق ہے، نئے اداکار بہت پڑھے لکھے ہیں، انہیں اپنے لباس کا بہت احساس رہتا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ پرانے اداکار بہت زیادہ محنتی تھے، وہ اپنے کام کو مخلصی سے کرتے تھے، یہ بات نئے اداکاروں میں نظر نہیں آتی، ہمارے دور میں سب ایک دوسرے کی عزت کرتے تھے، خودنمائی سے زیادہ کام پر توجہ دیتے تھے۔

ایک اور سوال کے جواب میں محمود اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کروڑوں میں ہے البتہ صلاحیتیں تقریباً ایک لاکھ کے قریب لوگوں میں ہوں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ رائٹر، اداکار کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوسکتا، اداکار اسکرپٹ پر کام کر کے رائٹر کے مردہ الفاظ کو زندہ کرتا ہے، شوبز انڈسٹری تکون ہے جس میں اداکار کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔ محمود اسلم کا کہنا تھا کہ ایک بات بتادوں ایکٹر کا کوئی متبادل نہیں ہوتا۔

باؤنسر سیگمنٹ

باؤنسر سیگمنٹ میں محمود اسلم نے حمزہ علی عباسی کو اچھا لڑکا، خلیل الرحمان قمر کو عمدہ رائٹر بھی قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -