site
stats
پاکستان

کسی کو بھی جمہوریت کی بساط لپیٹنے نہيں دیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد : سربراہ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی جمہوریت کی بساط لپیٹنے نہيں دیں گے ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کی بنیاد ہے جو عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوتی ہے اور سیاست کی پوری بساط اسی پر قائم ہوتی ہے اس لیے کسی کو بھی جمہوریت کے منافی کام نہیں کرنے دیں گے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے کبھی غیرجمہوری قوتوں کا ساتھ نہیں دیا اور ہمیشہ اپنے عمل اور رویے سے جمہوریت کو مضبوط کیا ہے جس کے لیے قید و بند کی اذیتیں بھی جھیلی ہیں۔

 یہ پڑھیں : سپریم کورٹ وزیراعظم ہاؤس خالی کراسکتی ہے، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف سے ہمارا اتحاد جمہوریت کے لیے ہے جس کی بقاء کے لیے ہم نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی کو بھی جمہوریت کی بساط لپیٹنے نہیں دیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں : جمہوریت کی خاطر نوازشریف جلداز جلد مستعفی ہوجائیں، خورشید شاہ

محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان اب بھی ایشین ٹائيگر بن سکتا ہے لیکن اس کے لیے پہلی شرط امن ہے جب کہ ملک کو غیر یقینی صورت حال اور عدم استحکام کی جانب دھکیلنے والے کسی طور پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہیں۔

 تفصیلات جانیں :  بھارت کو نوازشریف کی بہت فکر ہے، عمران خان

یاد رہے پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی گئی ہے جس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے اہل خانہ اپنے رہن سہن اور طرز زندگی کے مطابق آمدن کی تفصیلات مہیا کرنے میں قاصر رہے ہیں۔

پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن سمیت تمام ہی بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ طلب کیا گیا ہے تاہم مولانا فضل الرحمان کے بعد محمود خان اچکزئی دوسرے رہنما ہیں جنہوں نے دوسری راہ لی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top