منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

مہرین راحیل نے شوبز سے برسوں دور رہنے کی اصل وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ مہرین راحیل نے اداکاری کی دنیا سے برسوں دور رہنے کی وجہ بتا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

تجربہ کار اداکارہ سمی راحیل کی بیٹی مہرین راحیل نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر کے عروج پر اداکاری سے طویل وقفہ لینے کی وجہ بتائی۔

مہرین راحیل نے واضح کیا کہ وہ اداکاری سے ریٹائرڈ نہیں ہوئیں تاہم اپنے بچوں کیلیے ماں کا کردار نبھانے کی خاطر چند سال کا وقفہ لیا جس اشد ضرورت تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)

- Advertisement -

طویل وقفے کے پیچھے کی وجہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ماڈل و اداکارہ نے کہا کہ ماں بننا ایک بہت ہی طاقتور چیز ہے جو اللہ نے ہر عورت کو عطا کی ہے، کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بچے اور خاص طور پر وہ بچے جو معذور ہوتے ہیں ان کو ماں کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ میری بیٹی سپیکٹرم (SPECTRUM) پر ہے لہٰذا میرے لیے اسے کسی اٹینڈنٹ کے ساتھ یا اسکول میں کسی کے ساتھ چھوڑ کر آرام محسوس کرنے کیلیے یہ اعتماد محسوس کرنا پڑا کہ وہ میرے بغیر خود ہی آگے بڑھ سکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے محسوس کیا کہ وہ خود سے کام کرنے کیلیے بالکل آزاد ہے تو میں نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا، چونکہ میں نے 12 سال کی عمر میں کام کرنا شروع کیا تھا اس لیے اپنے بچوں کے ساتھ زندگی کے اس مرحلے سے لطف اندوز ہونے کیلیے کچھ وقت نکالنا چاہتی تھی۔

ماڈل و اداکارہ نے مزید کہا کہ ماں بننا سب سے شاندار تجربہ ہے، اس لیے میں اس مرحلے کو تیزی سے آگے نہیں بڑھنے دینا چاہتی تھی بلکہ ماں بن کر لمحے سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں