اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

مہرالنسا اقبال کا سینئر اداکارہ کے تلخ رویے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہرالنسا اقبال نے سینئر اداکارہ کی جانب سے تلخ رویہ اپنانے کا انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ مہرالنسا اقبال نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میرے ساتھ ایک واقعہ ہوا تھا، کورونا کے وقت کی بات ہے، ہم شوٹنگ کررہے تھے اور میں اس دوران زیادہ کام کررہی تھی، ڈائٹ کا خیال بھی نہیں رکھ رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کمزوری کی وجہ سے بخار ہوگیا تو ڈرامے کی ٹیم سے کہا کہ مجھے ڈاکٹر کے یہاں جانا ہے، بریک کے وقت میں چلی جاؤں گی اس کے بعد انہوں نے مجھے ڈرائیور کے ساتھ اسپتال بھیج دیا۔

اداکارہ کے مطابق اسپتال گئی تو چیک اپ کے بعد پتا چلا کہ بخار تیز ہے اور مجھے ڈرپ لگائی گئی پھر میں واپس آئی تو سینئر اداکارہ نے پوچھا کہ کیا مسئلہ تھا بخار تو نہیں ہے، میں نے انہیں بتایا کہ جی تیز بخار تھا۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

مہر النسا اقبال کا کہنا تھا کہ وہ اداکارہ کہنے لگیں کہ تم مجھ سے سین میں گلے کیوں ملیں، تمہیں پتا نہیں ہے کورونا پھیل رہا ہے مجھے بھی ہوجاتا، میں نے ان سے کہا کہ میں نہیں جانتی تھی کہ مجھے بخار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب ڈائریکٹر کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے آکر سینئر اداکارہ کی کلاس لی اور کہا کہ آپ اس طرح کا رویہ کیسے اختیار کرسکتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں