کراچی: جونیئر اوپن 2026 کے سیمی فائنل کے دوران پاکستان کی معروف اسکواش کھلاڑی مہوش علی چیک حریف کھلاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق مقامی اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج مہوش علی کی حالت قدرے بہتر بتائی جا رہی ہے، اہل خانہ کی جانب سے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔
معروف پاکستانی اسکواش اسٹار گرلز انڈر 17 ایونٹ کے سیمی فائنل میں مقابلے کے دوران شدید زخمی ہو گئیں۔
انہیں میچ میں 1-2 کی سبقت حاصل تھی، چوتھے گیم میں اپنی حریف سے ٹکرا گئیں، تکلیف کی شدت کے باعث مہوش بہت دیر تک کورٹ میں بے سدھ پڑی رہیں، بعد ازاں انہیں ضروری طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مہوش کے والد اور کوچ عارف علی کا کہنا ہے کہ قومی ویمن جونیئر کھلاڑی کی حالت اب تسلی بخش ہے لیکن قوم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔
پاکستان کی انڈر 15 اسکواش ٹیم نے عالمی اعزاز جیت کر قومی پرچم بلند کردیا
مہوش نے پولینڈ کی ہانا روبیل کو 0-3 شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


