تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’ہم دل دے چکے صنم‘ : مہوش اور فرحان سعید کی ویڈیو وائرل

کراچی: ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی گلوکار فرحان سعید کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دونوں کلاسیکل گانا گن گنا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش اور فرحان بالی ووڈ فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا ٹائٹل سانگ گا رہے ہیں۔

دونوں شوبز شخصیات کسی باروچی خانے میں کھڑی ہیں اور اُن کے ساتھ انڈسٹری کے مزید لوگ موجود ہیں۔

ایک گانا ختم ہونے کے بعد فرحان سعید نے ’آج موسم بڑا بے ایمان ہے‘ گن گنایا جس سے وہاں بیٹھے لوگ بھی محظوظ ہوئے۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات کی بھائی کے ساتھ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ ہم دل دے چکے صنم کا یہ گانا کویتا کرشنامورتی اور محمد سلامت نے گایا جبکہ اس کے بول رائٹر محبوب نے تحریر کیے اور میوزک ڈائریکشن اسماعیل دربار نے کی۔گانے کو دبنگ خان اور ایشوریا رائے پر فلمایا گیا۔

واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ مہوش حیات نے اپنی آواز کا جادو جگایا وہ گزشتہ برس لاہور میں ایک کنسرٹ میں بھی پرفارم کرچکی ہیں جبکہ اس سے قبل وہ کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ بھی ایک نجی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -