پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی مزاحیہ انداز میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو کو دیکھ مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔
View this post on Instagram
- Advertisement -
36 سالہ ادکارہ نے ایک مزاحیہ فلٹر کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کر دی، اس ویڈیو کو دیکھ کر ان کے مداح ہنسنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں جس کی وجہ سے مداحوں میں بھی بہت مقبول ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر، مصروفیات اور کام کے بارے میں بھی مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔