اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

مہوش حیات عالمی ایوارڈ لے اڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی شوبز خدمات کو سراہاتے ہوئے عالمی تنظیم نے ایوارڈ سے نوازا دیا، وہ پاکستان کی واحد اداکارہ ہیں جنہیں یہ اعزاز دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایوارڈ ’فلم فیئر‘ کی جانب سے دبئی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے مداحوں خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ’مجھے پاکستان کی نمائندگی کرنے پر عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا جو میرے لیے بہت فخر کی بات ہے‘۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی ایوارڈ ملنے کو کامیابی نہیں سمجھتی مگر ’فلم فیئر‘ عالمی ایوارڈ ہے اور مجھے پاکستانی انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر بڑا اعزاز ملا، یہ ایوارڈ میرا نہیں دراصل پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیے ہے‘۔

مزید پڑھیں: کیا مہوش حیات نے گلوکار بننے کا فیصلہ کرلیا؟

ادکارہ کا کہنا تھا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی جس کا ثبوت آج ایک بار پھر ایوارڈ کی صورت میں ملا، اگر ہم اس بات کا تہیہ کرلیں تو دونوں طرف کے ادکار 70 سال کی کٹھن تاریخ کو ختم کروانے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر مہوش حیات نے ساتھی اداکاروں اور فلم ڈائریکٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا، اُن کا کہناتھا کہ ’اگر مجھے سپورٹ نہ ملتی تو شاید یہ ایوارڈ کسی اور کے پاس جاتا ‘۔

خیال رہے کہ مہوش حیات نے اب تک متعدد ڈراموں اور پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، اُن کے ڈرامے یا فلم کو مداح بے حد پسند بھی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات بچپن میں کیسی نظر آتی تھیں؟ اداکارہ کی تصویر وائرل

واضح رہے کہ مہوش حیات نے گذشتہ برس عیدالضحیٰ پر ریلیز ہونے اے آر وائی کے بینر تلے بننے والی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس فلم سینما انڈسٹری میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے رواں برس پاکستان کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں