بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

مہوش حیات کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش حیات کسی ہوٹل کی لابی میں واک کررہی ہیں۔

- Advertisement -

مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’بھیڑ کے ساتھ غلط راستے پر چلنے سے بہتر ہے کہ تنہا چلیں۔‘

اداکارہ نے ایک گھنٹے قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو کو پسند بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خبردار کردیا تھا۔

مہوش حیات نے اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی جس میں اُنہیں مغربی لباس پہنے مِرر سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مہوش حیات کا اپنی اس تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ ’خبردار! ہو سکتا ہے آپ میرے پیار میں مبتلا ہو جائیں۔‘

مہوش حیات کی اس تصویر کے کمنٹ باکس میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی اُن کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں