تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مسلمان مسافروں کی تضحیک کرنے والی ایئرلائن پر جرمانہ، مہوش حیات بھی خوش

کراچی: تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والے نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مسلمانوں سے امتیازی سلوک کرنے والی ایئرلائن پر عائد ہونے والے جرمانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مہوش حیات نے لکھا کہ ’ایسے واقعات کی وجہ سے آج ہم یہاں تک پہنچ گئے مگر مجھے یہ سُن کر بڑی خوشی ہوئی کہ امریکی حکام نے ایئرلائن پر بھاری جرمانہ عائد کیا، یہ ایک بڑا تھپڑ ہے‘۔

مہوش نے لکھا کہ اب خیالات کو بدلنے کا وقت آگیا، لوگوں کو آپس میں رواداری اختیار کرنا ہوگی اور مذہب، پس منظر اور ظاہری حلیے کی تفریق سے نکلنا ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکا کے محکمۂ ٹرانسپورٹ نے دو روز قبل امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئرلائنز پر مسلمان مسافروں کو جہاز سے اتارنے اور امتیازی سلوک روا رکھنے پر 50 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیں: مسلم مسافروں سے امتیازی سلوک، امریکی ایئر لائن پر ہزاروں ڈالر جرمانہ

Comments

- Advertisement -