The news is by your side.

Advertisement

مہوش حیات نے شادی کرلی، دلہا کون ہے؟

کراچی : مہوش حیات اور شاہ ویر جعفری گلوکار ابرار الحق کی میوزک ویڈیو میں دلہے اور دلہن کا کردار ادا کررہے ہیں لیکن مداح شاہ ویر جعفری اور مہوش حیات کو نئی زندگی کی نیک تمناوں سے نواز رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہ ویر جعفری اور مہوش حیات کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران ہیں کہ کیا واقعی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ دونوں کی نئی زندگی کے آغاز پر نیک تمناؤں کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

یوٹیوب پر مزاحیہ ویڈیوز اپ لوڈ کرکے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرچند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں مہوش حیات دلہن اور وہ خود دولہے کا روپ دھارے نہایت خوش دکھائی دے رہےہیں جبکہ جس پر گاڑی پر دونوں سوار اس پر بھی’شادی شدہ‘ کا بورڈ بھی لگا ہوا ہے۔

مداحوں کی حیرانگی کی اصل وجہ یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری کے وہ الفاظ ہیں جو انہوں نے تصاویر کےلیے شیئر کیے کہ ’مہوش تم سے شادی کرکے بہت اچھا لگا‘ پھر کہیں ملیں گے‘ جبکہ حسن کی ملکہ لڑکیوں کی تعلیم کی سفیر مہوش حیات نے بھی جواب میں کہا کہ’ جلد ہی ملیں گے‘۔

View this post on Instagram

It was wonderful getting married to you @mehwishhayatofficial. See you again sometime ✌🏼

A post shared by Shahveer (@shahveerjay) on

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر کی جانب سے تصاویر شیئر کی گئی تومداحوں کی جانب سے حیرانگی کااظہار تو کیا گیا جبکہ کچھ نے شادی میں مدعو نہ کرنے کا شکوہ بھی کرڈالا تاہم کچھ صارفین و مداحوں نے نئی زندگی شروع کرنے پر دونوں کےلیے نیک تمناؤں کااظہار بھی کیا۔

دونوں کی شادی کی اصل حقیقت یہ ہے کہ مہوش حیات اور شاہ ویر جعفری پاکستانی گلوکار ابرار الحق کے گانے چمکیلی کی شوٹنگ کےشیٹ پر دلہے اور دلہن کا دلکش کردار ادا کررہے تھے۔

گلوکار کے ساتھ دونوں کی تصاویر نے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے جواب ویڈیو کی ریلیز تک دن گنتے رہے گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں