تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مہوش حیات نے اپنی آواز میں‌ خوبصورت نعتیہ کلام شیئر کردیا

کراچی: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی پہلی نعت رسول مقبول ﷺ شیئر کردی۔

اداکارہ نے نعت کی ویڈیو سماجی رابطے اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی۔

مہوش حیات نے نعت کو ’کرم میرے آقا ﷺ‘ کا عنوان دیا اور خود ہی اس کو پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’یہ نعت رسول مقبول ﷺ لوگوں کے دلوں کو بالکل اُسی طرح متاثر کرے گی جیسے اس نے میرے دل کو چھوا ہے‘۔

مہوش حیات نے بتایا کہ نعت رسولِ مقبول ﷺ کے بول محمد علی ظہوری نے تحریر کیے جبکہ میاں یوسف صلاح الدین سے اسے کمپوز کیا۔

ویڈیو سے متعلق مہوش حیات نے بتایا کہ اشفین حیات اور شاہ فہام نے ہدایت کاری کے امور انجام دیے۔

یاد رہے کہ مہوش حیات نے گزشتہ برس اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی، انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دی تھی جس کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی تھیں۔

Comments

- Advertisement -