مہوش حیات کے ننھے ’دلہا‘ کی ویڈیو وائرل -
The news is by your side.

Advertisement

مہوش حیات کے ننھے ’دلہا‘ کی ویڈیو وائرل

کراچی: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو حالیہ فیشن ویک میں ننھا دلہا مل گیا جس نے انہیں بہت متاثر کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں منعقد ہونے والے فیشن ویک (ایف پی ڈبلیو) ونٹر فیسٹول کا اختتام معروف ڈیزائنر دیپک پروانی کے عروسی ملبوسات کے ساتھ ہوا۔

تین روز تک ملک کے نامور ماڈلز لڑکے اور لڑکیوں نے مختلف ڈیزائنرز کے لباس زیب تن کیے اور ریمپ پر واک کی، دپیک پروانی کے سولو شو میں ننھے ماڈل خضر نے اپنی معصومیت سے لوگوں کی توجہ حاصل کی اور اُسے ہی لوگوں نے ہیرو قرار دیا۔

پانچ سالہ خضر اور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ریمپ پر واک کے لیے ایک ساتھ آئے، ننھے ماڈل کی معصومیت اور سنجیدگی نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذوال کروائی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں رنگا رنگ فیشن پاکستان ویک کا آغاز، خوبرو ماڈلز کے جلوے

اداکارہ جب ہاتھوں میں گلاب کی پتیوں سے بھرا کٹورا لے کر آنے والے ننھے دلہا کے ساتھ اسٹیج پر آئیں تو خضر اُن کے پیچھے چھپ گیا مگر مہوش حیات نے اُسے آگے بڑھایا اور پھر اُس نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔

مہوش حیات نے بھی فیشن شو شرکت کرنے والے ننھے ماڈل کی ریمپ پر ایک ساتھ واک کی ویڈیو شیئر کی اور اُسے اپنا ’فی الحال دلہا‘ قرار دیا، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’میرے فلاور بوائے سے ملیے جس نے میرے ساتھ واک کی‘۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ’خضر واقعی شو کی رونق تھا جس نے سب کے دل جیت لیے، ننھے ماڈل کے تاثر بہت زیادہ حیران کن تھے، یہ سچ ہے کہ مجھے ساتھ اسٹار کے ساتھ اسٹیج پر آنا برا نہیں لگا‘۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں