پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
مہوش حیات نے آج اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے تین تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ نے سیاہ رنگ کا مغربی لباس زیب تب کیا ہے۔
تصاویر کے کیپشن میں مہوش حیات نے لکھا: ’آؤ حضور، تم کو ستاروں میں لے چلوں‘۔ دراصل یہ بھارتی فلم ’قسم‘ کے گانے کا جملہ ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کے مداح تصاویر پسند کر رہے ہیں اور اس پر اپنے ردعمل کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
کچھ روز قبل مہوش حیات نے اپنی تین تصاویر پوسٹ کی تھیں جن میں انہیں سیاہ رنگ کے لباس میں دیکھا گیا۔ انہوں نے ہاتھوں میں گلاب کے پھول لیے مردانہ کوٹ پہنا تھا۔
View this post on Instagram
ان دنوں مہوش حیات، ہمایوں سعید اور کبریٰ خان کی نئی ریلیز ہونے فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کے چرچے ہیں۔ فلم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی کامیاب بزنس کیا۔