تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مہوش حیات کرونا سے متاثرہ افراد کی صحت یابی کے لیے دعا گو

کراچی: تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مہوش حیات نے اپنی ماسک لگی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’میں سپر ہیرو بن کر کسی کو متاثر نہیں کررہی بلکہ سفر کے دوران احتیاطی تدابیر کی اختیار کرنے کی کوشش کررہی ہوں‘۔

مہوش حیات نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں اس مشکل وقت میں چین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور مجھے امید ہے کہ ہم اس بیماری پر قابو پالیں گے کیونکہ اس وقت ہوائی اڈوں پر بچے بھی خوف زدہ ہیں‘۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہانگ میں پھیلنے والے مہلک وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اب تک کرونا وائرس سے 500 سے زائد افراد مرچکے ہیں جبکہ چین سمیت مختلف ممالک میں ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان سمیت تمام ممالک نے چین یا بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ شروع کردی تاکہ کرونا وائرس کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -