تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بچوں سے زیادتی کے مجرموں‌ کو پھانسی دینے کی مخالفت، مہوش حیات نے خاموشی توڑ دی

کراچی: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بچوں سے زیادتی کرنے والے مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کی حمایت کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مہوش کا کہنا تھا کہ ’عجیب بات ہے جب ان بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات کی اطلاع ملتی ہے تو ہم سب ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’جب حکومت پھانسی دینے پر متفق ہے تو ہم نے ’انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‘ کے نام پر بھاگنا شروع کردیا، دراصل بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ معاشرے میں اس بگاڑ کو روکنے کے لیے ہمیں مضبوط عزم کی ضرورت ہے‘۔

اداکارہ نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ہینگ چائلڈ ریپسٹ ’زیادتی کرنے والے کو سرعام پھانسی‘ دو ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی کرنے والے مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کی قرارداد منظور ہوئی تھی، جس کی وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم اور پیپلزپارٹی نے بھی مخالفت کی۔

مزید پڑھیں: فروغ نسیم بھی زیادتی کےمجرموں کو سرعام سزائےموت کے مخالف نکلے

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ  سرعام پھانسی اسلامی تعلیمات،آئین کےمنافی ہے،سپریم کورٹ سرعام پھانسی کوانیس سو چورانوے میں غیرآئینی قراردےچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -