تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

”لندن نہیں جاؤں گا“ لوگوں کے دلوں کو چھوئے گی، مہوش حیات

پاکستان کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ کے لیے پُر امید ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں جب مہوش حیات سے پوچھا گیا کہ بطور کامیاب ترین آپ پر فلم کا کتنا دباؤ ہے؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ فلم کی ریلیز ہر کسی قسم کا دباؤ نہیں۔

”جب فلم کا اسکرپٹ پڑھا تو دل سے آواز آئی کہ یہ فلم لوگوں کے دلوں کو چھو لے گی، لوگ عید پر تفریح پسند کرتے ہیں اور یہ فلم تفریح سے بھرپور ہے، امید ہے لوگ سنیما ضرور جائیں گے“۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات نے ہمایوں سعید کیساتھ کام کرنے کی وجہ بتا دی

مہنگائی پر گفتگو کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی ہے، خراب معاشی حالات اور کورونا کی وجہ سے لوگوں میں سنیما جانے کی عادت کم پڑ گئی، ڈر ہے اس وجہ سے لوگ فلم دیکھنے سنیما نہیں آئیں گے۔

فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ”اگرچہ فلم کا نام میری پچھلی فلم ”پنجاب نہیں جاؤں گی“ سے ملتا جلتا ہے لیکن اس میں میرا کردار بالکل مختلف ہے“۔

خیال رہے کہ ”لندن نہیں جاؤں گا“ سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش ہے جس کا دھماکے دار ٹریلر بھی ریلیز ہوچکا ہے۔

ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بنی فلم میں سُپر اسٹار ہمایوں سعید، مہوش حیات، کبریٰ خان اور سہیل احمد جلوے دکھائیں گے۔ فلم اس عید الاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -