The news is by your side.

Advertisement

مہوش حیات ان دنوں‌ کہاں‌ ہیں؟

کراچی: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ان دنوں ملک کے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی میں مسحور ہیں۔

مہوش حیات ویسے تو سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں مگر وہ گزشتہ چند روز سے ٹویٹر، انسٹاگرام سے غائب تھیں۔ اب انہوں نے خود ہی بتا دیا کہ وہ کہاں مصروف ہیں۔

مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں اور پاکستان کے ایک سیاحتی علاقے کو اپنی محبت قرار دیا۔

تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ان دنوں پاکستانی کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو میں موجود ہیں۔

مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں۔ جس میں سے ایک میں وہ ہاتھ میں گلاب کا پھول تھامے ایک چبوترے پر  سرسبز علاقے میں کھڑی ہیں جبکہ اُن کے پیچھے پہاڑ اور جھیل نظر آرہی ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بالوں میں گلاب کا پھول لگائی ہوئیں ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں