تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

مہوش حیات نے اپنی آواز میں‌ خوبصورت نعتیہ کلام پھر شیئر کردیا

کراچی: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے جشن عید میلاد النّبی ﷺ کی مناسبت سے ایک بار پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی آواز میں پڑھی گئی نعت رسول مقبول ﷺ شیئر کردی۔

اداکارہ نے نعت کی ویڈیو سماجی رابطے کی فوٹو اور یڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی۔

مہوش حیات نے جو نعت شیئر کی اُسے’کرم میرے آقا ﷺ‘ کا عنوان دیا اور خود ہی اس کو پڑھنے کی سعادت بھی حاصل کی۔

مہوش حیات نے لکھا کہ ’عید میلاد النّبی ﷺ کے موقع پر حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ میں نعت پیش کرنا اچھا موقع ہے‘۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر  ذمہ داری سے چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’سب سے بہتر جہاد اپنی نفس کے ساتھ لڑائی اور اپنی برائیوں سے خود لڑنا ہے‘۔ انہوں نے مداحوں کو میلاد النّبی ﷺ کی مبارک باد بھی پش کی۔

یاد رہے کہ مہوش حیات اس سے قبل بھی یہ نعت شیئر کر چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ نعت رسولِ مقبول ﷺ کے بول محمد علی ظہوری نے تحریر کیے جبکہ میاں یوسف صلاح الدین نے اسے کمپوز کیا۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات روضہ رسولﷺ پے حاضری کیلئے بیتاب

ویڈیو سے متعلق مہوش حیات نے بتایا تھا کہ اشفین حیات اور شاہ فہام نے ہدایت کاری کے امور انجام دیے۔

یاد رہے کہ مہوش حیات نے گزشتہ برس اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی، انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دی تھی جس کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی تھیں۔

Comments

- Advertisement -