منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

وینا ملک کی ملالہ یوسف زئی سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے متحدہ عرب امارات میں کم عمر ترین نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی ہے۔

جنت نظیر وادی سوات سے تعلق رکھنے والی جرات مند ملالہ یوسف زائی اپنی ذات پر بننے والی ڈاکیومنٹری فلم ’’ He named me Malala کی اسکریننگ کے لئے دبئی میں موجود ہیں۔

ملالہ ویسے تو دنیا کی نامور ترین شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں کرچکی ہیں جن میں امریکی صدر باراک اوبامہ اورمایہ نازفٹ بال پلئیر ڈیوڈ بیکھم بھی شامل ہیں، تاہم اس بار ان کی ملاقات پاکستان کی متنازعہ اداکارہ وینا ملک سے ہوئی ہے۔

وینا ملک شادی کے بعد اپنی سابقہ زندگی سے ایک انتہائی مختلف زندگی گزاررہی ہیں اور دبئی میں ملالہ یوسف زئی سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سےانتہائی پرجوش تھیں جس کا اظہارانہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کیا ہے۔

The most courageous and most successful yet too simple… Such a delight to know Malala at personal level… She is an incredible young woman..!!!

Posted by Veena Malik Khan on Saturday, October 31, 2015

اپنی فیس بک پوسٹ میں وینا ملک نے کہا ہے کہ ملالہ سے ملنا انتہائی خوشی کا مقام ہے اور یہ جان کر اور خوشی ہوئی کہ دنیا کی سب سے بہادر اورکامیاب لڑکی اپنی ذاتی زندگی میں انتہائی سادہ ہے۔

وینا نے یہ بھی کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی ایک ناقابل یقین نوجوان خاتون ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں