واشنگٹن: امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی جانب سے ایپسٹین سے تعلق کی تردید کی گئی ہے، انہوں نے کمسنوں سے جنسی تعلق کے مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلق کی باتیں پروپیگنڈہ قرار دے دیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایپسٹین کے ساتھ ان کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایپسٹین کی وجہ سے زیادتی کا شکار متاثرین کے لیے کانگریس میں کھلی سماعت کا مطالبہ کردیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہر متاثرہ خاتون کو موقع ملنا چاہیے کہ وہ حلف اٹھا کر گواہی دے اور اپنی کہانی عوام تک پہنچائیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لئے بُری خبر
رپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ گواہی کانگریس کے ریکارڈ کا ہمیشہ کے لیے حصہ بنائی جائے کیونکہ اسی صورت سچائی سامنے آسکے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


