تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ٹیکس کے پیسوں کا بے دریغ استعمال، عوام نے صدر کی اہلیہ کو شرمندہ کردیا

واشنگٹن: امریکی خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس کی سج دھج والی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

امریکی صدر ٹرمپ کی اہلیہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے وائٹ ہاؤس کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کرسمس کی تیاریوں اور سجاوٹ کو دکھایا۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وائٹ ہاؤس کی چمک دھمک اور سجاوٹ کی وجہ کرسمس کی آمد ہے، میں اس نمائش کے ذریعے اپنی حب الوطنی کا ثبوت دینا چاہتی ہوں تاکہ آپ بھی دیکھ سکیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت امسال وائٹ ہاؤس کی سجاوٹ کو سادہ مگر پہلے سے زیادہ روشن رکھا گیا ہے، علاوہ ازیں دیگر حصوں میں بھی رنگ و روغن اور صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی مکمل تزئین و آرائش کا کام دسمبر کی 20 تاریخ تک مکمل ہوجائے گا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خاتونِ اوّل تمام انتظامات اپنے زیر نگرانی کروا رہی ہیں۔

خاتون اول کے ٹویٹ پر صارفین نے سخت ردعمل دیا اور کہا کہ امریکی عوام کے پیسوں کو وائٹ ہاؤس کی سجاوٹ میں ضائع کیا جارہا ہے۔

کم نامی صارف نے لکھا کہ ’نیلے رنگ کی لائٹیں حب الوطنی نہیں ہیں‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اگر آپ کرسمس کے بارے میں علم ہوتا تو آپ کبھی اسے حب الوطنی سے نہیں جوڑتیں، اگر آپ کو حب الوطنی کے بارے میں درست معلومات ہوتیں تو آپ ایک غدار سے شادی نہیں کرتیں‘۔

Comments

- Advertisement -