تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

میلانیا اور ٹرمپ کے درمیان علیحدگی کا معاملہ، افواہ یا حقیقت؟

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی قریبی سہیلیوں نے شوہر سے طلاق اور علیحدگی کی خبروں کو من گھڑت قرار دے کر مسترد کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میلانیا ٹرمپ کی دوستوں نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا کے درمیان کوئی علیحدگی نہیں ہورہی، اس طرح کی خبریں جھوٹی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میلانیا کی قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو شکست کے بعد میلانیا کا اپنے شوہر سے طلاق لینے کا مطالبہ ایک افواہ ہے، دونوں مستقبل میں بھی ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

حالیہ دنوں امریکی صدر کی ترجمان اسٹیفائن گرشم نے بھی طلاق سے متعلق پوچھے گئے سوال کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ غیرمناسب سوال ہے، اس طرح کی خبروں کی وجہ سے لوگ میڈیا پر بھروسہ کرنا چھوڑ چکے ہیں۔

قبل ازیں ٹرمپ کی سابقہ مشیر عماروسا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر اور میلانیا کے درمیان اس وقت تک علیحدگی نہیں ہوگی جب تک ٹرمپ وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑتے۔

انتخابات میں‌ شکست، میلانیا کا ٹرمپ سے علیحدگی اور کروڑوں‌ ڈالر ہتھیانے کا پلان؟

یاد رہے کہ حالیہ دنوں غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ عہدیدار نے دعویٰ کیا تھا کہ انتخابات میں شکست کے بعد میلانیا ٹرمپ ایک ایک منٹ گن کر گزار رہی ہیں کیونکہ انہوں نے وائٹ ہاؤس سے بے دخل ہونے کے بعد ٹرمپ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

الیکشن میں شکست کے بعد ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا، میلانیا نے بڑا فیصلہ کرلیا؟

وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے انکشاف کیا تھا کہ ٹرمپ کے عام شہری بننے کے بعد میلانیا اُن کے ساتھ رہنا پسند نہیں کریں گی کیونکہ پہلے ہی دونوں نے اپنے کمرے علیحدہ کرلیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -