تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارتی کپتان روہت شرما بھی پاکستانی بلے بازوں کے معترف نکلے

میلبرن : بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما پاکستانی بلے بازوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈرز نے شاندار بیٹنگ کی۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ بھارت کی اس جیت پر میرے پاس بھی الفاظ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکوں کو یہی پیغام دیتا رہا کہ ہم اب بھی میچ میں ہیں، یہ پچ بولرز کیلئے کافی مددگار تھی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مڈل آرڈر میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، میں جانتا تھا کہ160 کے ہدف کو حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اور ہاردیک پانڈیا بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں، ٹورنامنٹ میں پہلامیچ جیتنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا مزید کہنا تھا کہ ویرات کوہلی نے بھارت کیلئے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں : سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

واضح رہے کہ میلبرن میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان اس اعصاب شکن مقابلے کے بعد بھی جیت حاصل نہ کرسکا، پاکستانی بولرز نے 160رنز کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔

پاکستانی کھلاڑی اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو آخری گیند تک لے گئے لیکن بدقسمتی سے پاکستان آخری اوور میں میچ نہ بچاسکا۔

Comments

- Advertisement -