بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

غزہ کے حق میں آواز اُٹھاتی رہوں گی، امریکی اداکارہ میلیسا بریرا

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک: معروف امریکی اداکارہ میلیسا بریرا کا کہنا ہے کہ غزہ اور فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کے بعد انہیں فلمی صنعت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم میں غزہ کے حق میں آواز اٹھاتی رہوں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں امریکی اداکارہ میلیسا بریرا کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2023 کے واقعات کے بعد فلسطین کے حق میں سوشل میڈیا پوسٹس اور فنڈ ریزنگ لنکس شیئر کرنے پر انہیں Scream 7 سے نکال دیا گیا جبکہ ٹیلنٹ ایجنسی WME نے بھی ان سے علیحدگی اختیار کرلی۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی پوسٹس کو ’یہود مخالف‘ قرار دیتے ہوئے ان پر ’نفرت انگیزی کو ہوا دینے‘ کے الزامات عائد لگائے گئے تھے، تاہم میلیسا نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن، آزادی اور انسانی حقوق کے لیے اپنی آواز اُٹھاتی رہیں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ خاموش رہنا میرے لیے ممکن نہیں۔ میں اُن لوگوں کے لیے بولتی رہوں گی جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

سیلینا جیٹلی بیٹے کی قبر پر جذباتی ہوگئیں، طلاق کے کیس کی مشکلات بھی بتادیں

دوران انٹرویو اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنی پروڈکشن کمپنی کے قیام پر توجہ دے رہی ہیں اور ایسے تخلیق کاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں جو فلسطین کے حق میں کھل کر مؤقف رکھتے ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں