جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

اُبلتا ہوا لوہا مزدوروں پر گر گیا، 9 ہلاک، متعدد زخمی حالت تشویشناک

اشتہار

حیرت انگیز

(9 جون 2026): ایک فیکٹری میں کام کے دوران ابلتا ہوا لوہا مزدوروں پر گرنے سے 9 ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ دل دہلا دینے والے حادثہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم پلانٹ میں پیش آیا، جہاں کام کے دوران ابلتے ہوئے مائع اسٹیل (پگھلا ہوا لوہا) گرنے سے مزدوروں گر گئی، جس کے نتیجے میں 9 مزدور ہلاک جب کہ 11 زخمی ہوگئے اور کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی میدیا کے مطابق یہ حادثہ اسٹیل پلانٹ کے ایس ایم ایس-2 اور ایس ٹی سی-3 ہیٹ پروسیسنگ یونٹس میں اس وقت پیش آیا جب کرین ابلتے ہوئے مائع سٹیل کو اٹھا رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق لوہا تقریباً 1500 ڈگری سینٹی گریڈ کے شدید ترین درجہ حرارت پر ابل رہا تھا، جو بڑے کنٹینر میں کرین کے ذریعہ اٹھاتے ہوئے اچانک ہل گیا اور وہاں کام کرنے والے مزدوروں پر گر گیا جب کہ اس کے ساتھ ہی فیکٹری میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔

حادثے میں مرنے والوں کی شناخت اپاراؤ، پربھاکر راؤ، کرشنا، رمنا، تریناتھ، اپلراجو، کمار و دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والے مزدوروں کے ورثا کو فی کس دو لاکھ جب کہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں